دودھ کے نرخ کا تعین ،کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جار ی

دودھ کے نرخ کا تعین ،کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جار ی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے میں کراچی میں دودھ کے نرخ کا تعین کرنے سے متعلق درخواست پر کمشنرکراچی ،ڈپٹی کمشنرز اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19فروری تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں دودھ کے نرخ تعین کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں درخواست گزارعمران کا کہنا تھا کہ شہر میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے ۔ دودھ کی قیمتیں مزید بڑھانے کی بات کی جا رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ رینجرز کو احکامات دیئے جائیں ۔ عدالت نے کمشنرکراچی سمیت ڈپٹی کمشنر اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر