ظافر زبیری قتل کیس کی سماعت6 فروری کو ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ظافر زبیری قتل کیس کی سماعت6 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں طالب علم ظافر زبیری قتل کیس کی سماعت6 فروری تک ملتوی کردی گئی ،آئندہ سماعت پر ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کی جائینگی،مقدمہ میں خاور برنی، عبدالرحمان اور جنید شاہ نامزد ہیں،تمام ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،واقعہ کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج ہے