محمد اورنگ زیب ایچ بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او مقرر

محمد اورنگ زیب ایچ بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او مقرر

کراچی (پ ر)حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے بورڈ نے محمد اورنگزیب کو ایچ بی ایل کا پریذیڈنٹ اور سی ای او مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم ان کی تعیناتی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فٹ اینڈ پراپر ٹیسٹ (ایف پی ٹی) سے مشروط ہے۔ اس ضمن میں ایچ بی ایل نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ضروری درخواست جمع کرادی ہے۔ محمد اورنگ زیب ایک معتبر اور تجربہ کار بینکار ہیں اور ان کا وسیع تجربہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے صف اول کے بینکوں میں 30 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ وہ فی الوقت جے پی مورگن میں گلوبل کارپوریٹ بینک ،ایشیا پیسفک کے سی ای او کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پاکستان میں سٹی بینک کے ساتھ کیا اور بعد ازاں سٹی بینک نیویارک چلے گئے۔ پھر وہ اے بی این ایمرو بینک میں سینئر پوزیشن پر تعینات رہے اور وہاں ترقی کرتے ہوئے پاکستان میں کنٹری منیجر کی پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ وہ اے بی این ایمرو ایمسٹرڈیم، آر بی ایس سنگاپور میں اعلیٰ سطح کی ریجنل اور گلوبل پوزیشنز پر تعینات رہے۔ وہ سال 2011 سے جے پی مورگن کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف پینی سیلوانیہ کے وارٹن اسکول کے گریجویٹ ہیں جہاں سے انہوں نے سائنس و اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری کے ساتھ ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر