متعددیوسی چیئرمینوں کو ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری بلدیات کو فیصلہ کی ہدائت

متعددیوسی چیئرمینوں کو ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے متعددیونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست سیکرٹری بلدیات کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزاروں کا موقف سن کر معاملہ کافیصلہ کیا جائے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس نمٹاتے ہوئے سیکرٹری بلدیات کی طرف سے معاملہ کا فیصلہ ہونے تک متعلقہ یونین کونسلوں کے ترقیاتی فنڈز میں ارکان اسمبلی کی مداخلت بھی روک دی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر