ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت، نوازشریف اور مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت، نوازشریف اور مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی ...
ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت، نوازشریف اور مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کر دی۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر اور دیگر بھی موجود ہیں۔

دوران سماعت نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نوازشریف کراچی میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے،وہ آئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنائیں گے،سابق وزیراعظم کے وکیل کا کہناتھا کہ کیپٹن صفدر کچھ دیر میں عدالت میں پیش ہو جائیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد