ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ہڑتال کردی ،جی ٹی روڈ مکمل بلاک کردی کیونکہ ۔۔۔۔

ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ہڑتال کردی ،جی ٹی روڈ مکمل بلاک کردی کیونکہ ۔۔۔۔
ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ہڑتال کردی ،جی ٹی روڈ مکمل بلاک کردی کیونکہ ۔۔۔۔

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے وکلا سے جھگڑے کے بعد جی ٹی روڈ دھرنا دے کر بند کردی ۔تفصیل کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے چندا قلعہ بائی پاس پر ایمبولینسز اور گاڑیاں کھڑی کر کے روڈ بلاک کردی جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے ۔

کچھ دن قبل ریسکیو اہلکاروں اور وکلا کے درمیان راستہ نہ دینے پر جھگڑا ہوا تھا جس پر دس ریسکیو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا .پولیس اہلکاروں اور وکلا کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ،گزشتہ روز ریسکیو اہلکاروں کو جیو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میںپیش کیا گیا جہاں پھر ریسکیواہلکاروں اور وکلا کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر اہلکار سراپا احتجاج تھے ۔اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف تو مقدمے درج ہو جاتے ہیں لیکن وکلا کے خلاف مقدمات درج نہیں کیے جاتے ۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ساتھیوں کو چھوڑا نہیں جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ