توہین عدالت کیس، حکومتی دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں کہ آپ کیلئے مشکلات ہوں،چیف جسٹس

توہین عدالت کیس، حکومتی دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں کہ آپ کیلئے مشکلات ...
توہین عدالت کیس، حکومتی دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں کہ آپ کیلئے مشکلات ہوں،چیف جسٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)ڈی سی وہاڑی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کی سرزنش کردی ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی دفاع میں اتناآگے نہ جائیں کہ آپ کیلئے مشکلات ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈی سی وہاڑی کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے ڈپٹی کمشنرعلی اکبرکوشوکاز نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے 10جولائی 2017کوواضع حکم جاری کیاتھا،عدالتی حکم کے باوجود درخواستگزار کو مالکانہ حقوق کیوں نہیں دیئے؟،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسر کوجیل بھیجیں گے،عدالتی حکم سے انحراف کی جرات کیسے ہوئی؟۔

عدالت نے ڈی سی وہاڑی کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد