بدین، پی پی رہنما خدا بخش حسبانی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے اندروان سندھ سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما اور زمیندار خدا بخش حسبانی کو مالکانی شریف ٹاؤن میں ان کے فارم ہاؤس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور زمیندار خدا بخش حسبانی کو مالکانی شریف ٹاؤن میں قائم ان کے فارم ہاؤس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پینگریو تھانے کے ایس ایچ او قربان ملاح کے مطابق ضلع بدین کی معروف سیاسی شخصیت کو قتل کردیا گیا ہے، خدا بخش حسبانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس تحقیقات کررہی ہے تاکہ خدا بخش حسانی کے قتل کے محرکات اور ملزمان کو سامنے لایا جاسکے۔دوسری جانب خدا بخش حسبانی کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکن اور مقامی افراد مقتول لیڈر کی رہائش گاہ کے باہر اکٹھے ہو گئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
تفتیش سے لگتا ہے بجارانی نے اہلیہ کو مار کر خودکشی کی، ڈی آئی جی ساﺅتھ آزاد خان
واضح رہے کہ جمعرات کو سندھ کے وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ان کے ڈیفنس کراچی میں واقع گھر سے ملی تھیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اپنی اہلیہ فریحہ رزاق کو مارا اور پھر خود کشی کی۔ میر ہزار خان بجارانی پہلی بار 1974 میں جیکب آباد سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ، وہ کئی بار وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔