مخدوم رشید: شوہر کی پہلی بیوی کو کراچی میں فروخت کرنے کی کوشش

مخدوم رشید: شوہر کی پہلی بیوی کو کراچی میں فروخت کرنے کی کوشش
مخدوم رشید: شوہر کی پہلی بیوی کو کراچی میں فروخت کرنے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) چاہ محمود شاہ والا کی رہائشی ثمینہ بی بی نے بتایا کہ میرے شوہر یاسمین نے عرصہ 5 سال سے دوسری شادی کی ہوئی ہے، میرا شوہر یاسین ظالم اور جرائم پیشہ شخص ہے۔ دوسری شادی کرنے کے بعد مجھے تنگ کرتا ہے، تشدد کا نشانہ بنانا اس کا معمول بن چکا ہے، دوسری شادی کے بعد مجھے گھر کیلئے کوئی خرچہ بھی نہیں دیتا، میری دو بیٹیاں (ایک چھ سال اور ایک پانچ سال) کی مجھ سے چھین لی ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق میرے شوہر نے گزشتہ ماہ مجھے یقین دہانی کرائی کہ تمہارے ساتھ ہر طرح کا تعاون کروں گا میرے ساتھ کراچی چلو، کراچی پہنچنے کے ایک ہفتہ بعد جعفر نامی شخص کے ہاتھوں مجھے فروخت کرنے کا پروگرام طے کرلیا، جبکہ مجھے ان کی پلاننگ کا پتہ چل گیا اور میں کراچی سے واپس مخدوم رشید ملتان آنے میں کامیاب ہوگئی۔ اب میرے شوہر کا دوست بھی مجھے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے اور میرے شوہر کی غنڈہ گردی کی انتہا یہ ہے کہ وہ میری ساس اور نند اور دیور کو مجھے اغواءکرنے کا الزام لگا کر ناجائز مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میں اپنی جان بچا کر کراچی سے خود فرار ہوکر اپنی نند کے پاس ہوں۔ اب میرا ظالم شوہر میری ساس اور نندوں پر الزام تراشی کرکے تنگ کررہا ہے۔

ثمینہ بی بی نے ڈی پی او ملتان، سی پی او ملتان سے استدعا کی ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے کہ میرا شوہر مجھے فروخت کرنا چاہتا ہے، میری دو معصوم بچیاں بھی چھین لی ہیں اور میرے عزیز و اقارب الزام بھی لگارہا ہے، مجھے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، میری بچیاں واپس دلائی جائیں اور اس ظالم شوہر کے ظلم سے مجھے بچا کر انصاف فراہم کیا جائے۔