پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے الزامات مسترد

پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کر رہا ہے، ترجمان دفتر ...
پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے الزامات مسترد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات کومستردکرتے ہیں، دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں،امید ہے سرحد کومحفوظ بنانے کیلئے افغانستان بھی کردارادا کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کسی پڑوسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،پاکستان پڑوسی ممالک سے بھی یہی توقع رکھتا ہے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے افغان سرحد پر975 چوکیاں تعمیرکیں جبکہ افغانستان کی صرف 200 کے قریب چوکیاں ہیں،افغانستان سے پاکستانی علاقوں پر 470 حملے ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سشماسوراج کے نام یاسین ملک کے خط میں بھارتی دہرے معیارپرتنقید کی گئی،خط میں مجاہدین کوقانون تک رسائی کے بغیر پھانسی دینے کامعاملہ اٹھایاگیا، خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا احاطہ کیا گیا،ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی انسداددہشتگردی کیلئے پاکستان کی کوششوں میں رکاوٹ ہے،بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید3 کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انڈونیشین صدرکا دورہ مثبت رہاجس میں عالمی امورپرگفتگوہوئی،انڈونیشیا سے پاکستانی شہری ذوالفقارکی رہائی کامعاملہ پھراٹھایاہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کیلئے مسلسل قربانیاں دے رہا ہے،کانگومیں نائیک نعیم رضا شہیداور ایک جوان زخمی ہوا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد