جس کے گھر میں زیادہ لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں تواس سورہ مبارکہ کا وظیفہ کرے،ان شاء اللہ نیک بیٹا نصیب ہوگا

جس کے گھر میں زیادہ لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں تواس سورہ مبارکہ کا وظیفہ کرے،ان شاء ...
جس کے گھر میں زیادہ لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں تواس سورہ مبارکہ کا وظیفہ کرے،ان شاء اللہ نیک بیٹا نصیب ہوگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اولاد نرینہ کے لئے لوگ بہت جتن کرتے ہیں اور اس خواہش کی خاطر وہ غیر شرعی کام بھی کرتے ہیں،دھن دولت اور عزت بھی لٹوا بیٹھتے ہیں۔اگر ایسے لوگ جن کے ہاں بیٹیاں زیادہ پیدا ہوں اور انہیں بیٹے کی خواہش ہو تو وہ سورہ لہب کا وظیفہ کریں ۔ روزانہ نماز فجر کے بعد5دفعہ یہ سورہ مبارکہ پڑھے اور رات کو مجامعت کرنے سے پہلے سورۃ اللھب کو 5دفعہ پڑھ لیا کرے،اللہ نے چاہا تو نیک لڑکا نصیب ہوگا۔ 

اگر کوئی شخص بد اندیش سے نجات کیلئے سورۃ اللھب 12مرتبہ پڑھے گا تو اسے اس سے نجات ملے گی۔ اگر کوئی شخص ظالم سے نجات چاہتا ہو تو وہ سورۃ اللھب3000دفعہ پڑھے اسے ظالم سے نجات ملی جائیگی۔ اگر کوئی شخص سورۃ اللھب کی روزانہ 41دفعہ تلاوت کرے گا تو وہ خون کے دشمن سے نجات پائے گا۔ اگر کسی کا دماغ کمزور ہو تو وہ روزانہ نماز فجر کے بعد سورۃ اللھب کی تلاوت کیا کرے۔ اس کا دماغ تیز ہوگا۔

۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید : روشن کرنیں