’’ہوٹل میں ایک بندہ میرے پاس آتا ہے اور مجھے لگژری لائف سٹائل دکھا کر کہتا ہے کہ میرے ساتھ مل جاو ،جب میں انکار کرتی ہوں تو وہ اچانک ۔۔۔‘‘ ایک خاتون کا وہ خواب جس میں کئی کہانیاں چھپی ہیں،آپ بھی اسکی تعبیر جانئے

’’ہوٹل میں ایک بندہ میرے پاس آتا ہے اور مجھے لگژری لائف سٹائل دکھا کر کہتا ...
’’ہوٹل میں ایک بندہ میرے پاس آتا ہے اور مجھے لگژری لائف سٹائل دکھا کر کہتا ہے کہ میرے ساتھ مل جاو ،جب میں انکار کرتی ہوں تو وہ اچانک ۔۔۔‘‘ ایک خاتون کا وہ خواب جس میں کئی کہانیاں چھپی ہیں،آپ بھی اسکی تعبیر جانئے

  

لاہور(نظام الدولہ)یہ خواب میں پچھلے چاردن سے دیکھ رہی ہوں ،پہلے تین دن تک دیکھا کہ میں چھوٹے شیطانوں کو مارتی جاتی ہوں،وہ بھاگتے بھی ہیں اور پھر واپس آجاتے ہیں۔آخری دن میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا ہوٹل ہے،وہاں اپنے اڑھائی سالہ بیٹے کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہوں کہ وہاں مجھے عجیب سا محسوس ہونے لگتا ہے۔میں سوچتی ہوں کہ مجے یہاں نہیں ہونا چاہئے تھا ۔پھر ایک عجیب سا بندہ میرے پاس آتا ہے اور مجھے ایک لگژری لائف سٹائل دیکھا کے آفر کرتا ہے کہ میں اس کے ساتھ جاوں لیکن میں اپنے بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر باہر بھاگ جاتی ہوں ۔لیکن کافی لوگ مجھے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن میں نہیں رکتی۔ باہر آتی ہوں تو اسی طرح کے چھوٹے شیاطین نطر آتے ہیں۔میں انکو مارنا شروع کردیتی ہوں تو وہ سانپ بن جاتے ہیں ،میں انکو پکڑ کر ڈبے میں بند کرتی ہوں اور ایک کھائی میں پھینک دیتی ہوں۔ اچانک وہی ہوٹل والا آدمی آجاتا ہے ،اصل میں وہ بڑا شیطان ہوتا ہے ،وہ مجھے کہتا ہے کہ مجھے میرے بندے واپس کردو۔میں اسکو انکار کردیتی ہوں ،میں دیکھتی ہوں کہ میرے ہاتھ میں چاقو نما ہتھیار آجاتا ہے اور اس پر تان لیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ ہمارے راستے سے ہٹ جاو ،وہ ڈر کر پیچھے ہونے لگتا ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

میری بہن آپ کے خواب کی کئی جہتیں ہیں جو آپ کے معاملات زندگی پر مبنی ہیں۔اس سے یہ دلیل لی جاسکتی ہے کہ آپ اپنی نفسانی خواہشات پر غلبہ حاصل کرنا چاہتی ہیں اور خیر برکت والے نیک کام کرنا چاہتی ہیں۔آپ کے قریبی لوگ اسکی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔راستے سے بھٹکانے کی کوشش کریں گے،لیکن آپ کو روحانی قوت حاصل ہوگی۔اپنی قوت ارادی کو مضبوط کرنے کے لئے آپ وظائف پڑھیں گی۔ناامیدی اور مایوسی غلبہ پائے گی تو اس سے باہر نکل آئیں گی۔اس دوران کسی جانب سے آپ کو مدد ملے گی اور جو کام آپ کرنا چاہتی ہیں ،ان میں کامیاب ہوں گی۔خدانخواستہ آپ کے سسرالی معاملات درست نہیں ،تو ان شاء اللہ ان کو درست کرنے کی کوشش کریں گی (واللہ اعلم الصواب )

۔۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں