کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،شہزاد احمد برلاس مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن

کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،شہزاد احمد برلاس مرکزی جنرل سیکرٹری ...
کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،شہزاد احمد برلاس مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)کشمیریوں کی سسکیاں بھارت کے لئے ڈراو¿نا خواب بن چکی ہیں۔کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں کیونکہ بھارت اپنے مظالم کی انتہا کو چھو کر بزدلوں کی طرح چھپتا پھر رہا ہے۔ شہزاد احمد برلاس مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں خواہ انڈین ایمبیسی کے سامنے سینہ تان کر انھیں باور کرانا ہے یا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے سر عام حق بات کرنی ہو ہمیں کوئی خوف نہیں ہم یہ کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کو ناجائز مانتے ہیں اور ببانگ دہل اس غاصبانہ قبضے کے خلاف بات کرتے رہیں گے۔ ان شآاللہ وہ دن بہت قریب ہے کہ مسلمان مل کر کشمیری عوام کو آزادی کا تحفہ دیں گے۔‎

مزید : بین الاقوامی