بجارانی اور فریحہ میں ایک ہفتے سے سیاست پر جھگڑا چل رہا تھا

بجارانی اور فریحہ میں ایک ہفتے سے سیاست پر جھگڑا چل رہا تھا
بجارانی اور فریحہ میں ایک ہفتے سے سیاست پر جھگڑا چل رہا تھا

  

کراچی (ویب ڈیسک)میر ہزار خان بجارانی اور انکی اہلیہ فریحہ رازاق میں اختلافات کا انکشاف ہواہے۔

روزنامہ 92 کے مطابق میاں بیوی میں سیاست کے معاملہ پر ایک ہفتے سے جھگڑا چل رہا تھا۔فریحہ رازاق سینٹ الیکشن میں حصہ لیکر دوبارہ سیاست میں آنا چاہتی تھیں لیکن میر ہزارخان بجارانی کو انکا سیاست میں آنا پسند نہیں تھااور یہی وجہ لڑائی کی باعث بنی۔ اخبارکے مطابق دونوں کے درمیان اختلافات کی خلیج اتنی وسیع ہو چکی تھی کہ کچھ عرصہ قبل دونوں میں ایک تقریب میں بھی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

میرہزار خان بجارانی قبائلی منظر رکھنے کے سبب اپنی اہلیہ کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیتے تھے مگر وہ بضد تھیں کہ وہ سیاست میں انکے شانہ بشانہ کام کرینگی۔سیاست میں آنے کیلئے فریحہ رازاق نے گزشتہ ہفتے کراچی بلاول ہاﺅس میں بلاول سے اپنے شوہر میرہزار خان بجارانی کے ہمراہ ملاقات بھی کی جس میں انہوں نے پارٹی چیئر مین سے بھی سیاست میں آنے کا تذکرہ کیا۔وہ چاہتی تھیں کہ انہیں سینٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ دلوایا جائے لیکن میر ہزارخان بجارانی اس موقف پر ڈٹے رہے کہ ایک گھر میں دو افراد کو سیاست میں آنے کوئی ضرورت نہیں ،وہ خود ہی سیاست میں ہیں تو یہی کافی ہے۔

دو محافظوں سمیت 5ملازمین نے اپنے بیانات ریکارڈ کرادیئے،جن کے مطابق میاں بیوی میں صبح 6بجے سے جھگڑا چل رہا تھا،صبح 10بجے گولی چلنے کی آواز آئی لیکن ہمیں کمرے میں داخل ہو نے کی اجازت نہیں تھی،11بجے بجارانی کے قریبی ساتھی کو اطلاع دی اسکے آنے پر کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے جہاں دونوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں،دونوں کا کافی خون بہہ شکا تھا۔مہر ہزار کرسی پر مردہ پائے گئے جبکہ فریحہ رازاق کی لاش فرش پر پڑی تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی