فرانس کے 2 فوجی ہیلی کاپٹر جھیل کنارے گر کر تباہ، 5 جوان ہلاک
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی فرانس میں 2 ہیلی کاپٹر جھیل کنارے گر کر تباہ ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں فرانسیسی فضائیہ کے 5 جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی ملٹری ہیلی کاپٹر کا تعلق فلائٹ ٹریننگ ونگ سے تھا جو کہ سینٹ ٹروپاز کے قریب گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ دونوں ہیلی کاپٹرز میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چھٹے شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں ہیلی کاپٹرز کے گرنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔