کراچی میں معصوم بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا

کراچی میں معصوم بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا
کراچی میں معصوم بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں معصوم بچے کو جنسی درندے نے بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سٹیڈیم روڈ پر نیشنل اسپورٹس سینٹر کی جھاڑیوں سے ایک 7 سالہ بچے کی لاش ملی، جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسن شال سپورٹس سنٹر کے چوکیدار کا بیٹا یکم فروری کی دوپہر کو لاپتہ ہوا جس کی لاش شام کو جھاڑیوں سے ملی ۔بچے کا پوسٹ مارٹم کروا کر کیمیکل کے نمونے حاصل کرلیے گئے، ابتدا میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، جس کی تصدیق بعدازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ذریعے ہوگئی۔سول سپتال کے میڈیکولیگل آفیسر (ایم ایل او) ڈاکٹر شاہد کے مطابق بچے کو بدفعلی کے بعد رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی