وہاڑی: اینٹی کرپشن کا چھاپہ، رشوت لیتا ایکسیئن رنگے ہاتھوں گرفتار

وہاڑی: اینٹی کرپشن کا چھاپہ، رشوت لیتا ایکسیئن رنگے ہاتھوں گرفتار
وہاڑی: اینٹی کرپشن کا چھاپہ، رشوت لیتا ایکسیئن رنگے ہاتھوں گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بلدیہ میں کامیاب چھاپہ مار کر ایکسیئن کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے لوکل گورنمنٹ میونسپل آفیسر سعید احمد بھٹی نے بل پاس کرنے کیلئے گورنمنٹ کنٹریکٹر سے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی جس پر اس نے اینٹی کرپشن کو شکایت کی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان آصف بھٹہ نے مدعی کو کیمرہ والی عینک دی تاکہ بدعنوان افسر کو رنگے ہاتھوں پکڑا جاسکے۔ بعد ازاں ریکارڈنگ میں ملزم گورنمنٹ کنٹریکٹر عمران گوہر سے رشوت لیتے ہوئے پایا گیا جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر18/2 درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے رشوت کی مد میں دیے جانے والے 5 ہزار روپے بھی برآمد کرلیے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /وہاڑی