عوام کو نوازشریف کی باتوں میں کوئی دلچسپی نہیں،نوازشریف نے اپنا اور اپنے خاندان کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے،فواد چودھری

عوام کو نوازشریف کی باتوں میں کوئی دلچسپی نہیں،نوازشریف نے اپنا اور اپنے ...
عوام کو نوازشریف کی باتوں میں کوئی دلچسپی نہیں،نوازشریف نے اپنا اور اپنے خاندان کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام کو نوازشریف کی باتوں سے کوئی دلچسپی نہیں، نوازشریف نے اپنا اور اپنے خاندان کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے۔
فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے 30 سال کی حکومت میں کوئی کام نہیں کیا، سابق وزیراعظم تاریخ تو سناتے ہیں لیکن ضیاءالحق کا ذکر گول کرکے،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے حق میں مارشل لاءلگے تو حلال،خلاف ہوتو حرام ہوتا ہے،ان کا بس چلے تو خود کو بادشاہ قرار دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی سیاست کا اختتام ہوچکا ہے،شریف خاندان اور ن لیگ اب ماضی کا حصہ ہیں۔