ویرات کوہلی کی شادی کے بعد پہلی سنچری پر انوشکا شرما نے بھی ”چھکا“ دے مارا، میچ کے بعد ایسے طریقے سے مبارکباد دیدی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ویرات کوہلی کی شادی کے بعد پہلی سنچری پر انوشکا شرما نے بھی ”چھکا“ دے مارا، ...
ویرات کوہلی کی شادی کے بعد پہلی سنچری پر انوشکا شرما نے بھی ”چھکا“ دے مارا، میچ کے بعد ایسے طریقے سے مبارکباد دیدی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیت لیا جس میں کپتان ویرات کوہلی نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے سنچری سکور کی۔ ان کی اس کارکردگی پر اہلیہ انوشکا شرما نے بھی ”چھکا“ دے مارا اور ایسے طریقے سے مبارکباد دی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

انہوں نے میچ کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام میں ”سٹوریز“ فیچر استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹی وی چند تصاویر شائع کیں اور بتایا کہ وہ بھی اپنے شوہر کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہی تھیں جبکہ سنچری بنانے کے بعد ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ”کیا کمال لڑکا ہے یہ“

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ سال دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور شادی کی تقریب اٹلی میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مولانا طارق جمیل پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں خطاب کر رہے تھے کہ زلزلہ آ گیا، پھر انہوں نے کیا کیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

دونوں ہنی مون منانے کیلئے فن لینڈ گئے جس کے بعد دونوں جنوبی افریقہ پہنچے۔ انوشکا شرما نے ٹیسٹ سیریز کے چند میچوں میں شرکت بھی کی تاہم اپنے شوہر کی ناقص کارکردگی کے باعث انہیں تنقید کا برداشت کرنا پڑی۔

بھارتی کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کی 33 ویں سنچری سکور کی تو انوشکا شرما بھارت سے خوشیوں اور مبارکباد کے پیغامات بھیجتی نظر آئیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل /تفریح