”صنم جنگ جب حاملہ ہوئی تو پہلے دن سے لے کر ڈلیوری ہونے تک اپنے پروگرام میں۔۔۔“ پروگرام اینکر نے صنم جنگ اور ساحر لودھی کی ”بینڈ“ بجا دی، ایسی ایسی باتیں کہہ دیں کہ پوری قوم کا سر شرم سے جھک جائے گا

”صنم جنگ جب حاملہ ہوئی تو پہلے دن سے لے کر ڈلیوری ہونے تک اپنے پروگرام ...
”صنم جنگ جب حاملہ ہوئی تو پہلے دن سے لے کر ڈلیوری ہونے تک اپنے پروگرام میں۔۔۔“ پروگرام اینکر نے صنم جنگ اور ساحر لودھی کی ”بینڈ“ بجا دی، ایسی ایسی باتیں کہہ دیں کہ پوری قوم کا سر شرم سے جھک جائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹی وی چینلز پر چلنے والے مارننگ شوز میں ہونے والی ”حرکات“ پر تمام پاکستانی ہی شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں لیکن اب صحافتی حلقہ بھی اس پر شرمسار نظر آتا ہے 7 نیوز کے اینکر حسان ہاشمی نے تو سب کو بالخصوص صنم جنگ اور ساحر لودھی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

ان کا کہنا تھا کہ ساحر لودھی نے ٹیلنٹ کے نام پر چھوٹی چھوٹی بچیوں سے جو ڈانس کروایا اس میں ان کا قصور تو ہے ہی مگر دیکھنے والوں کا بھی اتنا ہی قصور ہے جبکہ پروگرام میں ڈانس کرنے والی بچیوں کے والدین اور بہن بھائی تو اسے دیکھتے ہی ہوں گے مگر اسے منع کرنے کے بجائے داد دیتے ہیں۔

حسان ہاشمی نے کہا کہ صنم جنگ جب حاملہ ہوئیں تو انہوں نے پہلے روز سے لے کر ڈلیوری تک ہونے والے تمام واقعات مارننگ شو میں بیٹھ کر بتائے حتیٰ کہ یہ بھی بتایا کہ آج بچے نے ٹانگ بھی ماری اور چھٹیوں کے بعد جب وہ واپس آئیں تو چھٹیوں کے دوران پیش آنے والے واقعات بھی سنائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مولانا طارق جمیل پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں خطاب کر رہے تھے کہ زلزلہ آ گیا، پھر انہوں نے کیا کیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

انہوں نے ساحر لودھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے لیکن اس طرح کی حرکات کرنے سے آپ شاہ رخ ہرگز نہیں بن سکتے۔ انہوں نے مزید کیا کہا؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور