لندن یونین آف جرنلسٹ قائم کر دی گئی، افضل چوہدری چیئرمین، مبین رشید صدر اور راجہ ذیشان سینئر نائب صدر مقرر

لندن یونین آف جرنلسٹ قائم کر دی گئی، افضل چوہدری چیئرمین، مبین رشید صدر اور ...
لندن یونین آف جرنلسٹ قائم کر دی گئی، افضل چوہدری چیئرمین، مبین رشید صدر اور راجہ ذیشان سینئر نائب صدر مقرر

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن یونین آف جرنلسٹ قائم کر دی گئی ہے جس کے چیئرمین افضل چوہدری مقرر ہوئے ہیں اور مبین رشید صدر ہیں جبکہ اسد علی کو جنرل سیکرٹری، راجہ ذیشان سینئر نائب صدر اور ماہ نور چوہدری انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہوئی ہیں۔

لندن یونین آف جرنلسٹ کی پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری۔ پی پی کے سینئر رہنماءراجہ منصور ، پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنماوں نعیم عباسی ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور کاروان تبدیلی کے چیئر مین فیصل خواجہ۔حاجی دل پذیر۔ لیبر لیڈر قیصر عباس گوندل ، لیبر کونسلر جوہر خان۔معروف قانون دان چوھدری شفیق ، ماھر قانون دان چوھدری رضوان سلہریا ، سیرت علی ، کونسلر راجہ جوھر ، ساجد خان ، مارشل آرٹ چیمپئن قیصر خان ، اور دیگر سیاسی ،سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔لندن یونین آف جرنلسٹ کے چیئرمین افضل چوھدری نے کہا کہ اج تمام صحافی برادری کے لئے فخر کی بات ھے کہ لندن کے صحافی بڑی تعداد میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہیں ۔ لندن یونین آف جرنلسٹ کے صدر مبین رشید نے تمام عہدیداروں اور ممبران کو مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں لندن کی پاکستانی کمیونٹی لندن یونین آف جرنلسٹ کے ساتھ ملکر پاکستان کے مثبت امیج کے لئے کوششیں کریں گی ۔لندن یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری اسد علی ملک نے کہا کہ ھم پاکستان کے مثبت امیج کے لئے اور پاکستانی کمیونٹی کی لندن میں مثبت امیج کے لئے وکلاءسیاسی کارکنوں اور کاروباری حلقوں کیساتھ ملکر کام کرنا چاھتے ہیں ۔لندن یونین آف جرنلسٹ کے سینئر نائب صدر راجہ زیشان نے پریس کانفرنس میں شرکت کرنیوالے سیاسی سماجی اور پروفیشنلز کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے اختتام پر محسن باری ، رضوان سلہریا۔ قیصر عباس گوندل ، شفیق چوھدری ،فیصل خواجہ ، حاجی دل پذیر اور دیگر مقررین نے لندن یونین آف جرنلسٹ کا خیر مقدم کیا

مزید : قومی /بین الاقوامی