ان بچوں پر اپنا ہی باپ کس چھوٹی سی بات پر ظالمانہ تشدد کر رہا ہے؟ ویڈیو میں بچوں کی چیخیں سن کر ہر دل ڈوب گیا، وجہ سامنے آئی تو ہر کوئی غصے سے لال ہو گیا

ان بچوں پر اپنا ہی باپ کس چھوٹی سی بات پر ظالمانہ تشدد کر رہا ہے؟ ویڈیو میں ...
ان بچوں پر اپنا ہی باپ کس چھوٹی سی بات پر ظالمانہ تشدد کر رہا ہے؟ ویڈیو میں بچوں کی چیخیں سن کر ہر دل ڈوب گیا، وجہ سامنے آئی تو ہر کوئی غصے سے لال ہو گیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راج سمندرز کے گاﺅں ’ پھوکیاتھر‘ سے ایک 33 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو مٹی کھانے اور کپڑوں میں ہی بال و براز کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور بچوں کی چیخیں سن کر ہر کسی کا دل ڈوب گیا اور یوں پولیس نے کارروائی کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’چین سنگھ‘ اپنے پانچ سالہ بیٹے کو چھڑی سے پیٹ رہا ہے جس کی پینٹ ٹانگوں کیساتھ لٹکی ہوئی ہے اور وہ خود سینے پر بندھی رسی کیساتھ لٹک رہا ہے۔

اس ویڈیو میں سنگھ اپنی 4 سالہ بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بناتا ہے جو زمین پر بیٹھی ہے اور جب وہ وہاں سے اٹھ کر باہر جانے کی کوشش کرتی ہے تو سنگھ اسے پکڑ کر زمین پر گرا دیتا ہے۔ دیوگڑھ پولیس سٹیشن کے سب انسپکٹر منگی لال کے مطابق سنگھ کا کہنا ہے کہ اس نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ مٹی کھاتے تھے اور کپڑوں میں ہی بال و براز کرتے تھے، سنگھ کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جبکہ ویڈیو سنگھ کے بھائی نے بنائی۔

ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے کارکنکوں نے سنگھ کے گھر کا دورہ کیا اور بچوں کی حالت کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سنگھ نے بچوں کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اوربچوں کی ٹانگوں پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔ ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر سوسائٹی کی صدر بھاونا کے مطابق بچوں کے باپ کا موقف ہے کہ وہ صرف انہیں ڈرانے کی کوشش کر رہا تھا، بچوں کو ایسے کون ڈراتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مولانا طارق جمیل پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں خطاب کر رہے تھے کہ زلزلہ آ گیا، پھر انہوں نے کیا کیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

بھاونا نے مزید بتایا کہ جب سنگھ اپنے بچوں پر تشدد کر رہا تھا تو ان کی ماں بھی وہیں موجود تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ سنگھ اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور بضد ہے کہ وہ انہیں صرف ڈرا رہا تھا۔ چائلڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سنگھ اور اس کے بھائی کے خلاف دیوگڑھ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیا گیا جس کے بعد منگل کے روز دونوں کو گرفتار کر لیا گیا جو تاحال پولیس کی حراست میں ہی ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی