لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 90افراد کے ڈوبنے کا خدشہ

لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 90افراد کے ڈوبنے کا خدشہ
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 90افراد کے ڈوبنے کا خدشہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

طرابلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی کے حادثے میں 90 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے ، کشتی میں سوار اکثر تارکین وطن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی ایک کشتی بحیرہ احمر میں ڈوب گئی ہے ،اس حادثے میں زندہ بچ جانے والے تین افراد کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے زیادہ تر افراد پاکستانی تھے۔مہاجرت کے بین الاقوامی ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشتی کے الٹنے سے 90افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے اور کشتی میں سوار زیادہ تر پاکستانی اٹلی تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ادارے کے مطابق 10 تارکینِ وطن کی لاشیں ساحل پر ملی ہیں ان ہلاک شدگان میں دو لیبیائی باشندے اور آٹھ پاکستانی شامل ہیں۔

مزید : Breaking News /بین الاقوامی