بیگم نے شوہر کو محبوبہ کے ساتھ گھر پر رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر کیا ہوا؟ دیکھ کر ہی مرد ایسی حرکتوں سے فوری توبہ کرلیں

بیگم نے شوہر کو محبوبہ کے ساتھ گھر پر رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر کیا ہوا؟ دیکھ ...
بیگم نے شوہر کو محبوبہ کے ساتھ گھر پر رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر کیا ہوا؟ دیکھ کر ہی مرد ایسی حرکتوں سے فوری توبہ کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک بیگم نے اپنے شوہر کو محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور وہ بھی اپنے گھر کے بیڈ روم میں۔ اور پھر اس نے دونوں کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ دیکھ کر ہر مرد ایسی حرکت سے تائب ہو جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کو اپنے شوہر پر شبہ تھا کہ اس کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ چنانچہ وہ اس کی نگرانی رکھتی تھی۔ واقعے کے روز جب لڑکا اپنی محبوبہ کو گھر میں ہی لے آیا تو اس کی بیگم کو پتہ چل گیا۔
بیگم نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو اکٹھا کیا اور ایک ہجوم کو لے کر جوڑے پر دھاوا بول دیا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ بیڈروم میں داخل ہوئے تو لڑکا اپنی محبوبہ کے ساتھ برہنہ حالت میں بیڈ میں موجود ہوتا ہے۔ وہ انہیں دیکھ کر کمبل کے نیچے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہجوم ان کے اوپر سے کمبل کھینچ لیتا ہے اور مشتعل بیوی اپنے شوہر کی محبوبہ پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دیتی ہے۔ اس کے ساتھ آنے والا ایک لڑکا اس کے شوہر کو الگ کرکے بٹھا دیتا ہے اور دھمکی دیتا ہے کہ اگر یہاں سے ہلے تو پٹائی کر ڈالوں گا۔ وہ چپ چاپ بیٹھا رہتا ہے اور اس کی بیگم اور اس کے ساتھ آنے والا ایک لڑکا اس کی محبوبہ کی دھلائی کرتے رہتے ہیں اور کمرہ اس محبوبہ کی چیخوں سے گونج رہا ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو سے تو یہ پتا نہیں چلا کہ بعدازاں کیا ہوا لیکن ممکنہ طور پر پٹائی کے بعد لڑکی کو وارننگ دے کر گھر بھیج دیا گیا ہو گا اور پھر بیگم کے ہاتھوں بے وفا شوہر کا نمبر لگ گیا ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -