8 سال کی محبت لیکن شادی کے وقت عین موقع پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا کیونکہ دولہا نے۔۔۔ وجہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا ایسابھی ہوسکتا ہے

8 سال کی محبت لیکن شادی کے وقت عین موقع پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا کیونکہ ...
8 سال کی محبت لیکن شادی کے وقت عین موقع پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا کیونکہ دولہا نے۔۔۔ وجہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا ایسابھی ہوسکتا ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکا لڑکی 8سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور پھر شادی کا فیصلہ کر لیا لیکن شادی دن عین موقع پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر لوٹن کے 32سالہ کریگ اور 26سالہ صوفیا نے معروف ٹی وی شو Don't Tell the Brideمیں شادی کی جس میں دولہا شادی کی تمام تر منصوبہ بندی کرتا ہے اور دلہن اس سے بالکل بے خبر ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کریگ نے شادی کے لیے جو مقامات منتخب کیے ان پر صوفیا شدید مشتعل ہو گئی اور عین موقع پر شادی سے انکار کرکے چلی گئی۔ کریگ نے پارٹی شراب خانے میں اور استقبالیہ کی تقریب شراب بنانے والی ایک فیکٹری میں کرانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ کریگ کو معلوم بھی تھا کہ صوفیا کو شراب پسند نہیں، اس کے باوجود اس نے ان جگہوں پر شادی کی تقریب کروانے کی منصوبہ بندی کر ڈالی۔ شو کے اختتام پر ٹی وی میزبان کی طرف سے بتایا گیا کہ ہم کریگ اور صوفیا کی تلخی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ