خامنہ ای ایران کے عبرتناک انجام کو سامنے رکھیں:حسن روحانی

خامنہ ای ایران کے عبرتناک انجام کو سامنے رکھیں:حسن روحانی
خامنہ ای ایران کے عبرتناک انجام کو سامنے رکھیں:حسن روحانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران(این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے عوام کے دیرینہ مطالبات پر کان نہ دھرے توان کا انجام سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی طرح خوفناک ہوسکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہناتھا کہ عوام کو اظہار رائے کی آزادی سے کسی صورت میں نہیں روکا جا سکتا،عوام کو تنقید اور احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔ ایران میں شاہی نظام کے خاتمے کا اصل محرک عوام کی آواز پر عدم توجہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی احتجاج پر سخت موقف اپنانے والے سپریم لیڈر کے ہاں اپنی قدر ومنزلت بڑھانے اور اپنے انتخاب کے وعدوں پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی