ایک ہی وقت پر پیدا ہونے والے 3 بھائی جنہیں پیدائش کے وقت تجربے کے طور پر الگ الگ کردیا گیا، پھر یہ زندگی میں کیسے ملے اور اس تجربے کا نتیجہ کیا نکلا؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

ایک ہی وقت پر پیدا ہونے والے 3 بھائی جنہیں پیدائش کے وقت تجربے کے طور پر الگ ...
ایک ہی وقت پر پیدا ہونے والے 3 بھائی جنہیں پیدائش کے وقت تجربے کے طور پر الگ الگ کردیا گیا، پھر یہ زندگی میں کیسے ملے اور اس تجربے کا نتیجہ کیا نکلا؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد تجربہ کیا گیا جہاں ایک ہی وقت پیدا ہونے والے 3جڑواں بھائیوں کو پیدائش کے وقت ہی الگ کر دیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ بڑے ہو کر ان کی شخصیت کیسی ہوتی ہے۔ آیا وہ اپنے جینز کی وجہ سے ایک جیسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں یا ماحول کی وجہ سے مختلف عادات اپناتے ہیں۔ بڑے ہو کر یہ تینوں کچھ ایسے انداز میں ملے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ان بھائیوں میں سے ایک کا نام رابرٹ شیفران تھا۔ جب وہ پہلے دن کالج گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہاں ہر کوئی اسے جانتا تھا۔ ہر لڑکا اسے پشت پر تھپکی دے کر بے تکلفانہ بات کر رہا تھا اور ہر لڑکی اسے پیار کر رہی تھی۔ جب وہ اپنے کمرے میں پہنچا تو اس کے روم میٹ مائیکل ڈومیز نے اسے دیکھتے ہی پوچھا کہ ”کیا تم لے پالک ہو اور تمہاری تاریخ پیدائش 12جولائی ہے؟“ رابرٹ اس پر اور حیران ہوا کہ اسے یہ سب کیسے معلوم ہوا۔ پھر مائیکل نے یہ راز کھولا کہ ”تم سے پہلے جو لڑکا میرا روم میٹ تھا وہ ہو بہو تمہارے جیساتھا، وہ بھی لے پالک تھا اور اس کی تاریخ پیدائش بھی یہی تھی۔اس کا مطلب ہے کہ تم دونوں جڑواں بھائی ہو۔“

رپورٹ کے مطابق جب ان دونوں بھائیوں کی کہانی مقامی اخبار میں شائع ہوئی تو تیسرے بھائی کی موجودگی کا بھی انکشاف ہو گیا اور یوں تینوں بھائی زندگی میں پہلی بار اکٹھے ہو گئے۔ ان تینوں کا آئی کیو لیول 148تھا، تینوں کے بال اور چہرہ مہرہ بالکل ایک جیسا تھا۔ تینوں کی عادات بھی بالکل ایک جیسی تھی۔ تینوں ریسلر تھے اور ایک ہی طرح کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے تھے۔ ان تینوں کو کہاوتیں بھی ایک ہی طرح کی یاد تھیں۔ ایک اور حیران کن بات جو اس تجربے میں سامنے آئی کہ ان تینوں نے الگ الگ رہتے ہوئے مختلف لڑکیوں سے محبت کی اور حیران کن طور پر ایک ہی دن اور ایک ہی وقت پر رومانوی زندگی کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ ان تینوں بھائیوں کی پیدائش نیویارک میں ہوئی تھی اور انہیں پیدا ہوتے ہوئے مختلف جوڑوں کو دے دیا گیا تھا اور انہیں کبھی یہ معلوم نہیں ہونے دیا گیا کہ ان کے کوئی اور بھائی بھی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی