اردن کا شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا باقاعدہ اعلان

اردن کا شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا باقاعدہ اعلان
اردن کا شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا باقاعدہ اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عمان(این این آئی)اردن نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اردن کے ایک سرکاری اہلکار نے کہاکہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات بنیادی طور پر مضبوط نوعیت کے نہیں اور ان کا منقطع کیا جانا اس حوالے سے اردن کے حلیفوں کی پالیسی کے مطابق عمل میں آیا ہے۔شاہی دفتر نے کابینہ کی جانب سے تعلقات منقطع کیے جانے کے فیصلے کی منظوری دے دی جبکہ اس سلسلے میں شمالی کوریا کے لیے اردنی سفیر جو عملی طور پر بیجنگ میں مقیم ہیں اور اردن کے لیے شمالی کوریا کے سفیر جو دمشق میں مقیم ہیں دونوں کی سندِ سفارت ختم کر دی گئی ۔واضح رہے کہ 2 ماہ سے زیادہ عرصہ قبل شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کرنے کے بعد امریکا نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پیونگ یانگ کے ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کر لیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی