پشاور زلمی 100 الیکٹرونکس ڈیلرز کو پی ایس ایل تھری کا افتتاحی میچ دکھانے دبئی لے جائے گا: جاوید آفریدی

پشاور زلمی 100 الیکٹرونکس ڈیلرز کو پی ایس ایل تھری کا افتتاحی میچ دکھانے دبئی ...
پشاور زلمی 100 الیکٹرونکس ڈیلرز کو پی ایس ایل تھری کا افتتاحی میچ دکھانے دبئی لے جائے گا: جاوید آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدینے  پاکستان کے بہترین 100الیکٹرونکس ڈیلرز کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ اور تقریب دکھانے کے لیے دبئی لیجانے کا اعلان کردیا ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ کی آمد سے قبل دفاعی چیمین پشاور زلمی کی جانب سے ہر روز ایک نئے سرپرائز اور اعلانات کا سلسلہ جاری ہے. پشاور زلمی چیرمین اور ہائیر اینڈ ربا پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے ملک کے 100 بہترین اور کامیاب الیکٹرونکس ڈیلرز کو پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے لیے دبئی بھجوانے کا اعلان کردیا.

لاہور میں ہونیوالے ہائیر پاکستان کے برانڈ سیمینار کے دوران جاویدآفریدی نے اس بات کا اعلان کیا جس سے تمام الیکٹرونکس ڈیلرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی .جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کا کھیل پورے پاکستان میں یکساں مقبولیت اور جوش و خروش کا باعث ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کی شروعات سے قبل یہ جوش انتہا پر ہے .پشاور زلمی جلد مزید اہم اور بڑے اعلانات بھی کرے گی .

مزید :

کھیل -