چین میں مسافر وین ہجوم پر چڑھ دوڑی ، 18 زخمی

چین میں مسافر وین ہجوم پر چڑھ دوڑی ، 18 زخمی
چین میں مسافر وین ہجوم پر چڑھ دوڑی ، 18 زخمی

  

نئی دہلی(این این آئی)چین کے شہر شنگھائی میں ایک وین پیدل چلنے والوں کی بھیڑ سے ٹکرا گئی اور اس واقعے میں 18 افراد زخمی ہوگئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق

واقعہ ایک کیفے سٹار بکس کے باہراس وقت پیش آیا جب ڈرائیور سگریٹ نوشی کر رہا تھا جس کی وجہ سے آگ لگی اور اس نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیااور گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی ،گاڑی کی زد میں آکر 18افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور اس کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ تصاویر میں وین کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ وین کے اندر گیس کے کنستر موجود تھے جو آگ لگنے کا باعث بنے ،تاہم ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آ بجھا دی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی