کابل میں دھماکوں اورحملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کر دئیے:افغانستان

کابل میں دھماکوں اورحملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کر دئیے:افغانستان
کابل میں دھماکوں اورحملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کر دئیے:افغانستان

  

کابل(این این آئی)افغانستان نے کہاہے کہ کابل میں ہوئے حالیہ حملوں میں پاکستان میں موجود شدت پسندوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستان کو ثبوت فراہم کر دئیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان وزیر داخلہ ویس احمد برمک نے کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے حکومت پاکستان کو قبائلی علاقوں میں موجود طالبان کے ٹھکانوں سے متعلق ثبوت فراہم کر دئیے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔ دوسری جانب کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر گنتی کے چند مظاہرین نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی