کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کے بیٹے نے خودکشی کرلی

کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کے بیٹے نے خودکشی کرلی
کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کے بیٹے نے خودکشی کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہوانا(آئی این پی) کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو نے خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو شدید ڈپریشن میں مبتلا تھے اور کئی ماہ سے ان کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری تھا۔ اینجل کاسترو جوہری طبیعیات کے ماہر تھے جس کی تربیت انہوں نے سویت یونین سے حاصل کی اس کے علاوہ اینجل کاسترو 1980 سے 1992 تک کیوبا کے جوہری پروگرام کے سربراہ بھی رہے۔ اینجل کاسترو کی آخری رسومات کے حوالے سے فیصلہ فیڈل کاسترو کے اہل خانہ کریں گے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

واضح رہے کہ کیوبا کے سابق صدر اور انقلاب کی علامت سمجھے جانے والے رہنما فیڈل کاسترو 1959 سے 1976 تک کیوبا کے وزیراعظم اور پھر 2008 تک ملک کے صدر رہے، انہوں نے تقریبا 50 سال تک ملک پر حکمرانی کی اور 2016 میں 90 برس کی عمر میں چل بسے۔ کیوبا میں اب بھی ان کے چھوٹے بھائی راول کاسترو کی حکومت ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی