محمد عمر کی نوعمری میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

محمد عمر کی نوعمری میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
محمد عمر کی نوعمری میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجر خان سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر محمد عامر کی نوعمری میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، قومی کرکٹ کزن کی شادی میں گانے پر رقص کر رہے ہیں اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ وڈیو محمد عامر کے کرکٹ میں مقبول ہونے سے قبل ان کے کزن کی شادی پر بنائی گئی ہے جو اب سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے، وڈیو میں محمد عامر کو بھارتی گانے ”Be twist“ پر رقص کرتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے، ان کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے، اور ان کے مداحوں نے ان کی رقص میں مہارت کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین محمد عامر کے اس انداز کودیکھ کر جہاں لطف اندوز ہو رہے ہیں ، وہیں اس ویڈیو کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

واضح رہے کہ محمد عامر کا تعلق گوجر خان سے ہے، انہیں بچپن سے کرکٹ کا شوق تھا اور ان کے والد انہیں پڑھائی پر دھیان دینے کا کہتے تھے تاہم وہ کرکٹ میں مگن رہے اور بالآخر وہ اپنی لگن اور محنت کی بدولت قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور دنیا بھر کے بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔

مزید : کھیل