شیخوپورہ میں آٹورکشہ ٹرین کی زد میں آگیا،4افراد جاں بحق
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ میں مال گاڑی کی زد میں آٹورکشہ کے آنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں آیا جہاں آٹو رکشہ بغیر پھاٹک ریلوے لائن سے گزر رہا تھا ،جس کی وجہ سے تین خواتین سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے،مال گاڑی لاہو ر سے جڑانوالہ جارہی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی ٹریک پر لاہور سے شورکوٹ کینٹ کے لئے جانی والی ٹرین نے بھی گزرنا ہے لیکن اس واقعے کی وجہ وہ بھی ویرانے میں روک دی گئی ہے۔