پاکستان جنوبی ایشیامیں امریکا کی کامیابی کے لیے اشد ضروری ہے: جنرل جوزف ووٹل

پاکستان جنوبی ایشیامیں امریکا کی کامیابی کے لیے اشد ضروری ہے: جنرل جوزف ووٹل
پاکستان جنوبی ایشیامیں امریکا کی کامیابی کے لیے اشد ضروری ہے: جنرل جوزف ووٹل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کی کامیابی کے لیے اشد ضروری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ایک تقریب سے ٹیلیفونک خطاب میں جنرل جوزف کا کہناتھا کہ جنوبی ایشیاکی حکمت عملی میں صرف افغانستان ہی پارٹنر نہیں بلکہ خطہ میں موجود تمام ممالک اس کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان اس کا اہم حصہ ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں چند ایسے ممالک ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے،پاکستان ان میں سے ایک ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی