آفاق کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
لاہور (پ ر)ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(CEO) شاہد وارثی کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں جنہیں کراچی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
آفاق کے تمام اراکین غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔علاوہ ازیں آفاق بورڈ اراکین، سکول سربراہان اور مختلف تعلیمی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔