یوکرینی صدر کی غیرملک میں پرتعیش تعطیلات کاسکینڈل سامنے آگیا

یوکرینی صدر کی غیرملک میں پرتعیش تعطیلات کاسکینڈل سامنے آگیا
یوکرینی صدر کی غیرملک میں پرتعیش تعطیلات کاسکینڈل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف(این این آئی)یوکرین میں صدر اور پراسیکویٹر جنرل کی مہنگی ترین اور پرتعیش تعطیلات کی خبروں نے ملکی سیاست میں نیا سکینڈل کھڑا کر دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق صدر پیٹرو پوروشینکو نے اپنی فیملی اور دوستوں کیساتھ نئے سال پر ایک ہفتے کی تعطیلات مالدیپ کے جزیرے پر منائیں جس پر 5لاکھ ڈالر کا خرچہ آیا۔پراسیکیوٹر جنرل نے بھی اپنی تعطیلات پر 60ہزار ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔خبریں منظر عام پر آنے کے بعد صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر نے اپنے ذاتی اکاونٹ سے خرچہ کیا ہے ۔دوسری جانب پراسیکیوٹر نے صفائی دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے نے ان کی تعطیلات کے لیے پیسے دیے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں