روشن ڈی سلوا اورکوشل مینڈس 308رنز کے شراکت دار

روشن ڈی سلوا اورکوشل مینڈس 308رنز کے شراکت دار
روشن ڈی سلوا اورکوشل مینڈس 308رنز کے شراکت دار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چٹاکانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکااور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں روشن ڈی سلوااو ر کوشل مینڈس کے درمیان308رنز کی شراکت داری نے  ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی ،تیسرے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر504رنز بنالئے ۔

سری لنکانے تیسرے دن کے کھیل کا آغازایک وکٹ کے نقصان پر 187 رنز سے دوبارہ شروع کیا تو ڈی سلوا173رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،اس کے بعد محض چار رنز کے فرق سے اپنی ڈبل سنچری نہ بنانے والے کوشل مینڈس196رنز بنانے کے بعد تاج الاسلام کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

دن کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 504رنز بنالئے جبکہ اسے ابھی بنگلہ دیش کی اننگ سے 9رنز کاخسارہ ہے۔

مزید : کھیل