جنوبی افریقہ میں اچانک بجلی کا تعطل، 950کان کن زیر زمین محصور
پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ میں اچانک بجلی کے تعطل کے باعث تقریبا ایک ہزار کان کن زیر زمین محصور ہوکر رہ گئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ 950کان کن فری اسٹیٹ کا شہر ویلکوم میں سونے کی کان میں کام کررہے تھے کہ بجلی کا تعطل کے باعث زمین کے نیچے محصور ہوگئے۔ شدید موسمی حالات کے باعث بجلی کا تعطل ہواجبکہ کان کے مالک جیمس ویلسٹیڈ نے میڈیا کو بتایا کہ محصور ہونے والے کان کن محفوظ ہیں۔ انہیں مختلف طریقوں سے کھانا اور پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ بجلی کی بحالی کی بھرپور کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔