گاڑیاں تیز بھگانے کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری، معروف شاہراہ پر حد رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی

گاڑیاں تیز بھگانے کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری، معروف شاہراہ پر حد ...
گاڑیاں تیز بھگانے کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری، معروف شاہراہ پر حد رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ خلیفہ بن زید روڈ پر تیز رفتار سے گاڑی دوڑانے کے خواہشمندوں کے لئے ابوظہبی پولیس نے اعلان کر دیا ہے کہ اب اس شاہراہ کے المفرک سے الغویفت تک نو تعمیر شدہ حصے پر بھی حد رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ شیخ خلیفہ بن زید روڈ پر نئی سپیڈ لمٹ کا اطلاق 24 جنوری سے کیا جاچکا ہے۔ المفرک برج سے لے کر غوافت تک ہلکی گاڑیوں کے لئے حد رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ سپیڈ راڈار 161 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پکڑ کریں گے۔
شیخ خلیفہ بن زید روڈ متعدد علاقوں کو آپس میں منسلک کرتی ہے اور بین الاقوامی کمرشل نقل و حمل کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے ابوظہبی کی ایک بڑی سٹریٹجک شاہراہ کا درجہ حاصل ہے۔ اس شاہراہ پر ٹریفک کی مانیٹرنگ کیلئے فکسڈ اور موونگ راڈارز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے اور پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیاگیاہے کہ حد رفتار اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔