شاہ رخ پر ان کے قریبی دوست کے علی باغ کی خریداری میں جعل سازی کے الزامات
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے کنگ اور سپر سٹار شاہ رخ خان کے قریبی دوست نے ان پر علی باغ کی خریداری میں جعل سازی کے الزامات لگا دیے۔
نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز کے مطابق شاہ رخ خان کی مشکلات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایک طرف علی باغ میں موجود ان کے19ہزار 9سو سکوائر فٹ پر پھیلے فارم ہاوس کو حکومت نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کی مد میں ضبط کر لیا ہے،اب دوسری جانب اداکار کے پرانے چارٹرڈ اکاونٹنٹ دوست نے بھی کنگ خان پر الزامات لگاتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اداکارہ نے علی باغ کی خریداری کے لیے جعلی کاغذات تیار کروائے تھے۔