یہ ائیرپورٹ پر خاتون مسافر اپنے سامان کے ساتھ مور کیوں لے کر پھر رہی ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

یہ ائیرپورٹ پر خاتون مسافر اپنے سامان کے ساتھ مور کیوں لے کر پھر رہی ہے؟ وجہ ...
یہ ائیرپورٹ پر خاتون مسافر اپنے سامان کے ساتھ مور کیوں لے کر پھر رہی ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نوآرک(نیوز ڈیسک) ائرپورٹ ایک ایسی رنگ برنگی دنیا کی طرح ہوتے ہیں جہاں ہرطرح کے لوگ اور دلچسپ و عجیب مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ امریکا کے ایک ائرپورٹ پر بھی گزشتہ روز ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا کہ جس کی مثال اس سے پہلے کسی نے نہیں دیکھی تھی۔ وہاں ایک خاتون اپنے ساتھ پالتو مور کو بھی لے آئی اور اصرار کرنے لگی کہ وہ اسے جہاز میں اپنے ساتھ ہی بٹھائے گی۔

اس خاتون نے یونائیٹڈ ائیرلائن کی نوآرک سے لبرٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ جانے والی پروز میں سوار ہونا تھا لیکن اس کا مور ائرپورٹ سٹاف کے لئے درد سر بن گیا۔ خاتون کو سمجھایا گیا کہ وہ مور کو جہاز میں نہیں لے جا سکتی مگر اس کا کہنا تھا کہ پالتو مور اس کا جذباتی سہارا ہے اور وہ اس کے بغیر سفر نہیں کر سکتی۔ فوکس نیوز کے مطابق خاتون نے اپنے مور کیلئے علیحدہ ٹکٹ بھی لے رکھا تھا اور وہ اس بات پر سخت برہم تھی کہ اس کے باوجود اسے اپنا مور ساتھ لیجانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

یونائیٹڈ ائیرلائن کے ترجمان نے اس واقعے کے متعلق جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ ”خاتون مسافر کو بتایا گیا تھا کہ وہ مور کو اپنے ساتھ نہیں بٹھاسکتیں۔ مور کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دئیے جانے کی متعدد وجوہات تھیں جن میں اس کی جسامت اور وزن بھی شامل ہے۔ ہم نے خاتون مسافر کے ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل تین بار انہیں یہ بات سمجھائی تھی مگر وہ بھی مور کو ساتھ لے آئیں۔“

واضح رہے کہ متعدد ائرلائنیں جذباتی سہارے کی حیثیت رکھنے والے پالتو جانوروں اور پرندوں کو دوران پروز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دیتی ہیں، تاہم یہ معاملہ اکثر و بیشتر دیگر مسافروں اور عملے کے لئے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے۔ انہی مسائل کی بناءپر ڈیلٹا ائیرلائن پرندوں اور جانوروں کو جہاز میں ساتھ لیجانے پر پابندی عائد کرچکی ہے۔ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ ماضی میں پالتو جانوروں کے ہوائی جہاز میں بول و براز کرنے، مسافروں کو کاٹنے اور حملے کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں لہٰذا اب پالتو جانوروں اور پرندوں کو جہاز میں ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس