’میں ٹرین میں لیٹی ہوئی تھی کہ اچانک اپنے ہونٹوں پر کچھ محسوس ہوا، فوراًاُٹھ کر دیکھا تو۔۔۔‘ بھارتی اداکارہ کے ساتھ ٹرین کی بوگی میں ایسا شرمناک ترین کام ہوگیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا

’میں ٹرین میں لیٹی ہوئی تھی کہ اچانک اپنے ہونٹوں پر کچھ محسوس ہوا، فوراًاُٹھ ...
’میں ٹرین میں لیٹی ہوئی تھی کہ اچانک اپنے ہونٹوں پر کچھ محسوس ہوا، فوراًاُٹھ کر دیکھا تو۔۔۔‘ بھارتی اداکارہ کے ساتھ ٹرین کی بوگی میں ایسا شرمناک ترین کام ہوگیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کی مشہور چائلڈ سٹار زائرہ وسیم کے ساتھ ہوائی جہازمیں پیش آنے والے شرمناک واقعے کا ہنگامہ ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور اداکارہ کے ساتھ چلتی ریل گاڑی میں جنسی دست درازی کے واقعے نے بھارت کے طول و عرض میں ہلچل برپا کر دی ہے۔

بدھ کی رات یہ شرمناک واقعہ تامل ناڈو کی مشہور اداکارہ سنوشا کے ساتھ پیش آیا اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شخص کا تعلق ریاست تامل ناڈو کے شہر کنیا کماری سے ہے اور اس کی عمر 40 سال سے زائد ہے۔

اداکارہ سنوشا کنور شہر سے کیرالہ آرہی تھیں کہ تھری سور کے مقام پر ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آ گیا۔ انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتایا ”میں برتھ پر لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے اپنے ہونٹوں پر کچھ محسوس ہوا۔ کوئی میرے ہونٹوں پر ہاتھ پھیر رہا تھا لیکن میں نے اس ہاتھ کو پکڑلیا اور فوراً بتی جلائی۔ میں نے اس شخص کو پکڑ کر شور مچا دیا لیکن مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ سوائے دو لوگوں کے وہاں کسی نے میری حمایت نہیں کی۔ بہرحال میں نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور اس شخص کو وہیں روک کر رکھا یہاں تک کہ پولیس نے آکر اسے گرفتار کرلیا۔ مجھے یقین ہے کہ اب مجھے طویل قانونی مراحل سے گزرنا ہوگا لیکن میں مطمئن ہوں او راس بات پر خوش بھی ہوں کہ میرا خاندان میری پوری حمایت کررہا ہے۔ میں لڑکیوں اور خواتین سے یہی کہوں گی کہ اس طرح کی صورتحال میں وہ ہمت کا مظاہرہ کریں اور فوری ردعمل کا مظاہرہ کریں۔“

سنوشا جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہیں۔ انہوں نے چائلڈ سٹار کے طور پر فلموں میں کام شروع کیا اور اب تک 40 فلموں اور متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی