بیشتر شہزادوں کو رہا کردیا گیا لیکن سعودی عرب کا وہ معروف ترین ڈاکٹر جسے حکومت نے اب ہوٹل سے جیل منتقل کردیا، یہ کون ہے اور کیوں پکڑا گیا؟ انتہائی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

بیشتر شہزادوں کو رہا کردیا گیا لیکن سعودی عرب کا وہ معروف ترین ڈاکٹر جسے ...
بیشتر شہزادوں کو رہا کردیا گیا لیکن سعودی عرب کا وہ معروف ترین ڈاکٹر جسے حکومت نے اب ہوٹل سے جیل منتقل کردیا، یہ کون ہے اور کیوں پکڑا گیا؟ انتہائی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتا رکئے جانے والے بیشتر سعودی شہزادے اور وزراءتو اربوں ڈالر دے کررہائی پا گئے لیکن ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے مشہور ڈاکٹر اور میڈیا پرسنالٹی ولید فتیحی کو فائیو سٹار جیل یعنی رٹز کارلٹن ہوٹل سے اصلی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق ڈاکٹر ولید فتیحی سعودی عرب کی مشہور سماجی شخصیت ہیں اور خصوصاً اپنے ٹی وی شو ’ومحیای‘ کے حوالے سے بہت مقبول ہیں۔ گرفتا رکی گئی دیگر اہم شخصیات کے ساتھ انہیں بھی دارالحکومت کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں رکھا گیا تھا لیکن اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انہیں ہائی سکیورٹی الحائر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ولید فتیحی کو گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا گیا جبکہ نومبر میں گرفتارشدہ دیگر شخصیات کے ساتھ انہیں رٹز کارلٹن ہوٹل منتقل کیا گیا تھا۔

ولید فتحی انٹرنیشنل میڈیکل سنٹر ہسپتال جدہ کے بانی ہیں اور ان کا خاندان چاندی اور سونے کی تجارت سے منسلک ہے۔ ان کی گرفتاری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا اور خدشہ ہے کہ ان کی جیل منتقلی کی خبر پر یہ ردعمل مزید پھیلے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اب رٹز کارلٹن میں کوئی بھی شخص زیر حراست نہیں ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق 56 شخصیات دیگر مقامات پر زیر حراست ہیں۔

مزید : عرب دنیا