”انسانیت سے اس وقت اعتبار اٹھ گیا جب 40 سال کی ماہرہ خان کو ڈرامے میں یہ کر دار دیا گیا “ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور آگے سے ماہرہ نے کیا جواب دیا ؟جانئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان مداح کی جانب سے خود کو40 سال کا کہنے پر حیران پریشان رہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان دیگر فنکاروں کے برعکس سوشل میڈیا پر زیادہ فعال رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے سوالات کا جواب بھی دیتی ہیں۔ٹویٹر پر ماہرہ سے ان کے چاہنے والوں نے مختلف سوالات کیے جن میں کچھ دلچسپ اور کچھ چبھنے والے تھے، ماہرہ نے اپنے تمام پرستاروں کے سوالات کے نہ صرف جوابات دئیے بلکہ کچھ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا برا بھی نہیں مانا۔ ماہرہ خان کی عمر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک شخص نے کہا انسانیت سے اس وقت اعتبار اٹھ گیا جب 40 سال کی ماہرہ خان کو ڈرامے میں بارہویں کلاس کی طالبہ بنادیا اس سوال کو پڑھ کرپہلے تو ماہرہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں بعدازاں انہوں نے کہا میں 40 سال کی نہیں ہوں تاہم انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ انہیں 12 ویں کلاس کی طالبہ کا کرداردینا بہت عجیب تھا۔(ماہرہ خان 40 کی نہیں بلکہ 33 برس کی ہیں)۔
ویڈیو دیکھیں: