فرانس شام کے معاملے میں ہمیں سبق نہ دے:ترک وزیر خارجہ

فرانس شام کے معاملے میں ہمیں سبق نہ دے:ترک وزیر خارجہ
فرانس شام کے معاملے میں ہمیں سبق نہ دے:ترک وزیر خارجہ

  

پیرس(این این آئی)ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ شام کے معاملے میں فرانس انقرہ کو کوئی بھی سبق پڑھانے سے گریز کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے اپنا یہ بیان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اْس بیان کے تناظر میں دیا جس میں میکرون نے کہا تھا کہ شام میں ترک فوج کشی کسی بڑے تنازعے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ چاؤش اولو نے اس بیان پر اپنے ردعمل میں یہ بھی کہا کہ اْن کا ملک فرانس نہیں ہے جس نے سارے افریقہ پر قبضہ کر رکھا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی