ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہ کے متولی کو قتل کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہ کے متولی کو قتل کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہ کے متولی کو قتل کردیا گیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہ کے متولی مطیع اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کایہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل کے شاہین محلہ میں پیش آیا جہاں ایک امام بارگاہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متولی مطیع اللہ جاں بحق ہوگئے،جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

فائرنگ کے واقعے میں ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔

مقتول کی لاش اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا میں گردش کرتی سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق اس واقعے میں چار ملوث افراد ملوث ہیں جن کے چہرے بھی قابل شناخت ہیںلیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ڈیرہ اسماعیل خان