کابل میں پاکستان مخالف مظاہرہ، مظاہرین نے پاکستان کی بجائے کون سے ملک کے جھنڈے جلا دئیے؟ جان کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

کابل میں پاکستان مخالف مظاہرہ، مظاہرین نے پاکستان کی بجائے کون سے ملک کے ...
کابل میں پاکستان مخالف مظاہرہ، مظاہرین نے پاکستان کی بجائے کون سے ملک کے جھنڈے جلا دئیے؟ جان کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز افغان دارلحکومت میں پاکستان کے خلاف احتجاج کیا گیا لیکن اس موقع پر مظاہرین نے پاکستان کی بجائے افریقی ملک نائیجریا کے جھنڈے جلا ڈالے۔ جب اس احتجاج کی خبریں ٹی وی پر چلیں تو اتفاق سے نائیجیریا کے سفارتخانے کی بھی نظر پڑ گئی اور یوں افغان حکام کے لئے ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا۔

دی نیوز کے مطابق مظاہرین محدود تعداد میں تھے اور ان میں کچھ خواتین بھی شامل تھیں۔ وہ کابل اور جلال آباد میں ہونے والے حالیہ حملوں کے لئے پاکستان کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے نعرے بازی کر رہے تھے۔غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جھنڈے بھی جلائے لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ پاکستان کی بجائے نائیجیریا کے جھنڈے تھے۔

اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ احتجاج سراسر ڈرامہ تھا۔ دراصل احتجاج میں شامل بہت سے لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کس مسئلے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد مزدوروں کی تھی جنہیں کچھ رقم دے کر احتجاج کے لئے لایا گیا تھا۔ جس طرح انہیں احتجاج کے مقصد کے بارے میں معلوم نہیں تھا اسی طرح پاکستانی جھنڈے کے بارے میں بھی یہ کرائے کے احتجاجی لاعلم تھے۔ جعلی احتجاج کی حقیقت سامنے آنے پر جہاں ایک جانب افغان حکومت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے وہیں نائیجیرین سفارتخانے نے بھی اس واقعے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس