شادی سے تھوڑی دیر پہلے دولہا کی مردانگی چرالی گئی اور پھر۔۔۔ سال کی سب سے دردناک ترین خبر آگئی

شادی سے تھوڑی دیر پہلے دولہا کی مردانگی چرالی گئی اور پھر۔۔۔ سال کی سب سے ...
شادی سے تھوڑی دیر پہلے دولہا کی مردانگی چرالی گئی اور پھر۔۔۔ سال کی سب سے دردناک ترین خبر آگئی

  

بھوپال(نیوز ڈیسک)جرائم تو ہر روز اورہر جگہ ہوتے ہیں لیکن بھارت میں گزشتہ روز ایک نوجوان کے ساتھ ایسا ظلم ہو گیا ہے کہ جو بھی سنتا ہے توبہ توبہ کر اٹھتا ہے۔ ناقابل تصور سفاکیت کا یہ واقعہ ایک ایسے بدنصیب نوجوان کے ساتھ پیش آیا ہے جو سر پر سہرا سجانے کی تیاری کر رہا تھا۔ علی الصبح جب یہ بدنصیب رفع حاجت کے لئے کھیتوں کی جانب گیا تو وہاں گھات لگا کر بیٹھے دو افراد نے اسے دبوچ لیا اور جسم کا نازک حصہ کاٹ کر لے گئے۔ 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مدھیا پردیش کے مرینا ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے متاثرہ نوجوان کی 6 فروری کے دن شادی تھی۔ اس کی چیخ و پکار سن کر لوگ اس کی مدد کو دوڑے لیکن تب درندے اپنا کام کر کے فرار ہو چکے تھے۔ اس واقعے کی تفتیش کرنے والے سب انسپکٹر امیت شرما کا کہنا تھا ’’ہم ابھی تک کچھ بھی معلوم نہیں کر پائے۔ نوجوان گہرے صدمے میں ہے اور کوئی بات نہیں کر رہا۔ ہم نے جائے وقوعہ پر کافی دیکھ بھال کی ہے لیکن اس کے جسم کا کٹا ہوا حصہ نہیں مل سکا۔ حملہ آور اس کے جسم کا حصہ ساتھ ہی لے گئے ہیں تا کہ آپریشن کر کے اسے جوڑنے کا امکان بھی باقی نا رہے۔صاف ظاہر ہے کہ وہ صرف اسی کام کے لئے آئے تھے۔‘‘

مزید : بین الاقوامی