پنجاب حکومت کا بسنت کی اجازت دینے سے صاف انکار

پنجاب حکومت کا بسنت کی اجازت دینے سے صاف انکار
پنجاب حکومت کا بسنت کی اجازت دینے سے صاف انکار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہوریوں کی بسنت منانے کی خوشی اور تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں کیونکہ پنجا ب حکومت نے اجازت دینے سے صاف انکار کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا بسنت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بسنت صرف ایک شرط پر ہوسکتی ہے اگر کائٹ ایسوسی ایشن تحریری طور پر لکھ کر دے کہ دھاتی ڈور سے قتل ہوا تو وہ ذمہ دار ہوگی اور قتل کا مقدمہ ان کیخلاف درج ہوگا، کائٹ ایسوسی ایشن اس معاملے کی ذمہ داری لیتی ہے تو بتائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور